لاہور (احرار) اداکارہ وٹک ٹاکر بیاخان کی ماڈلنگ میں گلوکار طاہر مہدی کا نیا گیت’’جیہڑی مرضی سزادے‘‘ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیو کو گذشتہ روزتھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگر سوشل سائیٹس پرریلیز کیاہے۔اس گانے شاعری و کمپوزیشن علی ساجدکی ہے اس کا میوزک علی شہباز ترتیب دیاہے اس گانے کی ویڈیوڈائریکشن ارسلان وٹونے دی ہیں جبکہ اس کے ڈی اوپی قیصر کندارااور امن ہیں۔
اس گانے میں بیاخان کے ساتھ اویس خالد نے ماڈلنگ کی ہے ایک ملاقات کے دوران بیاخان نے بتایاکہ ایک ہفتے میں یہ میرا دوسرا ویڈیو ہے جسے بہت زیادہ پسندکیاجارہاہے۔بیاخان کا کہناتھا کہ ان کے بہت سارے ویڈیوزمکمل ہوچکے ہیں جو یکے بعد دیگرے ریلیز کردیئے جائینگے اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی فلم،ڈرامہ سیریل ،ٹی وی کمرشلزاور میوزک ویڈیوزمیں بھی مصروف ہیں ان کے فیشن شوزبھی ہورہے ہیں جن میں ان کی ریمپ واک کو بھی بیحد سراہاجارہاہے۔
0 Comments