ٹوکیو (احرار) جاپان کے میڈیا میں پاکستانی نوجوان کے چرچے ہونے لگے ، ہیرو کا لقب بھی مل گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں جاپان کے صوبے آئیچی کین میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی پلٹ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جاپانی پولیس موقع پر پہنچی اور 3 پولیس اہلکار کی جانب سیگاڑی کو سیدھا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ناکام رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روحان نامی پاکستانی نوجوان نے گاڑی کو سیدھا کرنے میں پولیس کی مدد کی اور گاڑی کو سیدھا کردیا۔جاپانی میڈیا میں روحان کو ہیرو کا لقب دیاگیا اور روحان کے جذبہ مدد کو سراہا جانے لگا۔