صبا فیصل کے لاتعلقی کے اعلان کے بعد بہو نیہا کی سوشل میڈیا پر پوسٹ


شوبز(احرار) معروف اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد ان کی بہو نیہا نے بھی خاموشی توڑ دی۔صبا فیصل کی بہو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ساس اور نند کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔نیہا سلیمان نے لکھا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں۔

ہو سکتا ہے وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے، نیہا نے مزید لکھا کہ ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں پھر چاہے کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہو تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا موقف واضح رکھیں، یہ دنیا فانی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جب نیہا کے بیان پر تنقید کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں نے یہ پیغام تمام مسلمانوں کے لئے شیئر کیا ہے اور حلال حرام کا ہم سب کو پتا ہے۔

جب ایک صارف نے کہا کہ آپ اپنی ساس کو ان کی زندگی انجوائے کرنے دیں اور اپنی زندگی بھی انجوائے کریں،اپنی ساس کی سرگرمیوں پر نظر مت رکھیں کیونکہ اب آپ اکیلی رہتی ہیں،آپ کے شوہر نہ جانے اس ڈرامے سے کیسے نپٹ رہے ہوں گے۔جس کے بعد نیہا نے ایک کمنٹ کیا کہ وہ اپنے سسرال سے الگ نہیں بلکہ وہی قیام پذیر ہیں۔