نیشنل نیوز (احرار) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی کا رہائشی اور 54 بچوں کا باپ انتقال کر گیا۔اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق عبدالمجید مینگل نے اپنی زندگی میں چھ شادیاں کر رکھی تھی اور ان کے ہاں 54 بچوں کی ولادت ہوئی۔جن میں سے 12 سے زائد بچے خوراک کی قلت کے باعث کم عمری میں ہی انتقال کر گئے تھے۔75 سالہ عبدالمجید نے ساری زندگی ٹرک ڈرائیونگ کر کے اپنے بچوں کی پرورش کی۔
عبدالمجید 2017 کی مردم شماری کے دوران بچوں کی تعداد کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں کی زینت بن گئے تھے۔میڈیہ کی جانب سے عبدالمجید کے انٹرویوز بھی کیے گئے تھے۔54 بچوں کے والد نے کہا تھا میں نے اپنے بچوں کی کفالت اور اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی اور بڑے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائیں تاہم اب میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔
عبدالمجید مینگل کا انتقال کال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔
عبدالمجید کے 54 بچوں میں 22 لڑکے اور 20 بیٹیاں ہیں۔عبدالمجید مینگل کی پہلی شادی اٹھارہ برس کی عمر میں ہوئی تھی اور ان کی چار بیویاں حیات ہیں جبکہ دو ان کی زندگی میں انتقال کر گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق عبدالمجید منگل کو بدھ کے روز مینگل قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ان کی نماز جنازہ میں عزیزواقارب کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
0 Comments