ڈی پی او ہری پور کا تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود گورنمنٹ سکول گراؤنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔


(نمائندہ احرار)کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔ڈی پی او ہری پور۔

ڈی پی او ہری پور کا عوامی مسائل کے حل کے لیے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود گورنمنٹ سکول گراؤنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سرکل خانپور جمیل الرحمان ،ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ صدیق شاہ ،انچارج ٹریفک الیاس فرید،انچارج چوکی پنیاں منیر حیات خان ،انچارج چوکی رضوان شہید سعید شاہ سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
اہلیان علاقہ نے ڈی پی او ہری پور کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔
ڈی پی او ہری پور نے اہلیان علاقہ کے مسائل سن کر موقع پر حل طلب مسائل کو برموقع حل کیا دیگر تفتیش طلب مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے ایس ڈی پی او سرکل خانپور ، ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، قبضہ مافیا ،ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کے سدباب کے لیے ہری پور پولیس اقدامات اٹھارہی ہے ۔ جرائم کے سدباب کیلئے آپ کا پولیس کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں ۔آئیندہ بھی اسی طرح کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
اہلیان علاقہ نے پولیس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند کہا۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ہری پور اور ملک پاکستان میں سلامتی اور امن و امان کے لیے دعا بھی کی۔