لاہور (روزنامہ احرارپاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابر اعظم کو کپتانی سے متعلق تجویز پیش کی ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شاہد آفریدی سے بابر اعظم کے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا جس کا انہوں نے تفصیلی جواب دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ 'بابر کو کراچی کنگز کے ساتھ کچھ مسائل تھے اور شاید وہ اس ٹیم میں خوش بھی نہیں تھا، سمجھتا ہوں بابر کو اپنی کپتانی سے متعلق فیصلہ لینے کی ضرورت ہے'۔

سابق کپتان نے کہا 'میرے خیال میں بابر کو اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ، ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کو لیڈ کرے اور ٹی ٹونٹی کی ذمہ داری کسی اور کو دے'۔ انہوں نے کہا 'میں بابر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں، بطور کرکٹر مجھے وہ بہت پسند ہے اور چاہتا ہوں اس پر کم سے کم دباؤ ہو، آپ کے پاس ٹیم میں ایسے لڑکے ہیں جو ٹی ٹونٹی کی کپتانی بہت اچھی طرح کرسکتے ہیں جن میں شاداب خان، محمد رضوان اور شان مسعود ہیں '۔