20 نومبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران کس طرح کے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں ہو گی ؟

دوحا(روزنامہ احرار آن لائن )قطر میں فیفا ورلڈ کپ 20 نومبر سے شروع ہونے جارہاہے جس میں لباس سمیت دیگر کئی اہم قوانین متعارف کروا دیئے گئے ہیں جن کی پاسداری کو لازمی قرار دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ ورلڈکپ کے دوران فٹبال فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف روپ اختیار کرتے ہیں جبکہ کچھ افراد مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے آتے ہیں تاہم قطر میں ایسے کپٹرے سرعام پہننے پر باندی ہے۔غیر قطری خواتین سے ملک کے سخت مسلم ڈریس کوڈ کی پیروی کرنے اور عبایا پہننے کی توقع نہیں کی جارہی تاہم کندھوں اور گھٹنوں کو ڈھانپ کررکھنا لازمی ہوگا۔