ممبئی (احرار) آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو با آسانی 9 وکٹوں سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 0۔
1 کی برتری حاصل کر لی ، ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ، دیپتی شرما اور ریچا گوش 36، 36 جبکہ سمرتی مندھانہ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایلیزے پیری نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، تاہلیلا میک گراتھ 40 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں، بیتھ مونی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
0 Comments