توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف کس حکمران نے حاصل کیے؟


توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف کس حکمران نے حاصل کیے؟

اسلام آباد (احرار آن لائن) صحافی عدنان عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف شوکت عزیز نے لیے جب کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے 14 تحائف لیے۔

عدنان عادل نے  1980 سے 2008 تک کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ضیا ء الحق نے 122، محمد خان جونیجو نے 304 ، غلام اسحاق خان نے 88، بینظیر بھٹو نے 194 جب کہ نواز شریف نے دو ادوار میں 95 تحائف سرکاری توشہ خانہ سے اونے پونے داموں خریدے۔

عدنان عادل کے مطابق  سابق صدر  فاروق لغاری نے  114،  رفیق تارڑ  نے  83، میر  ظفر اللہ جمالی نے  110 ، چوہدری شجاعت حسین نے نو  تحائف خریدے۔ سابق صدر  جنرل (ر) پرویز  مشرف نے   515 جب کہ ان کے دور میں وزیر اعظم رہنے والے  شوکت عزیز  نے توشہ خانہ سے  1126 تحائف خریدے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں توشہ خانہ سے 14 تحفے خریدے۔